"منہاج بکس ڈاٹ کوم" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سطر 39: سطر 39:
 
* [[24 اکتوبر]] [[2002ء]] - [[شیخ الاسلام]] کی طرف سے [[عبدالستار منہاجین]] ([[ریسرچ اسکالر]]) کو  منہاج بکس ڈاٹ کوم کی معیاری ڈیزائننگ پر شیلڈ دی گئی۔
 
* [[24 اکتوبر]] [[2002ء]] - [[شیخ الاسلام]] کی طرف سے [[عبدالستار منہاجین]] ([[ریسرچ اسکالر]]) کو  منہاج بکس ڈاٹ کوم کی معیاری ڈیزائننگ پر شیلڈ دی گئی۔
 
* [[15 جنوری]] [[2003ء]] - منہاج بکس ڈاٹ کوم کی [[منہاج انٹرنیٹ بیورو]] میں منتقلی عمل میں آئی۔
 
* [[15 جنوری]] [[2003ء]] - منہاج بکس ڈاٹ کوم کی [[منہاج انٹرنیٹ بیورو]] میں منتقلی عمل میں آئی۔
* [[9 اپریل]] [[2007ء]] - [[شیخ الاسلام]] کی تصانیف کی ویب سائٹ منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب [http://minhaj.org/ur.php?tid=538]
+
* [[9 اپریل]] [[2007ء]] - [[شیخ الاسلام]] کی تصانیف کی ویب سائٹ منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب [http://minhaj.org/ur.php?tid=538]، اس موقع پر اس میں 128 تصانیف مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے شامل کی گئی تھیں۔
* [[25 مئی]] [[2009ء]] - منہاج بکس ڈاٹ کوم کا نیا ورژن بہت سی نئی تصانیف اور نئی سہولتوں کے ساتھ آن لائن کر دیا گیا، اس موقع پر اس میں 128 تصانیف مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے شامل کی گئی تھیں۔
+
* [[25 مئی]] [[2009ء]] - منہاج بکس ڈاٹ کوم کا نیا ورژن بہت سی نئی تصانیف اور نئی سہولتوں کے ساتھ آن لائن کر دیا گیا، اس موقع پر اس میں 204 تصانیف مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے شامل کی گئی تھیں۔
 
* [[25 مئی]] [[2010ء]] - موجودہ ورژن جاری ہونے کے ایک سال بعد تک منہاج بکس ڈاٹ کوم میں اردو، انگریزی، عربی اور جرمن زبانوں میں 76,671 صفحات پر مشتمل کل 384 تصانیف شائع ہو چکی ہیں، جو یونیکوڈ ٹیکسٹ، پی ڈی ایف اور امیجز پر مشتمل ہیں۔
 
* [[25 مئی]] [[2010ء]] - موجودہ ورژن جاری ہونے کے ایک سال بعد تک منہاج بکس ڈاٹ کوم میں اردو، انگریزی، عربی اور جرمن زبانوں میں 76,671 صفحات پر مشتمل کل 384 تصانیف شائع ہو چکی ہیں، جو یونیکوڈ ٹیکسٹ، پی ڈی ایف اور امیجز پر مشتمل ہیں۔
  
 
[[زمرہ:آن لائن خدمات]]
 
[[زمرہ:آن لائن خدمات]]

تجدید بمطابق 14:27، 27 مئی 2010ء

اس ویب سائٹ [1] کے ذریعے اہل علم اور عامۃ الناس تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار و نظریات اور تعلیمات ہزاروں صفحات پر مشتمل اس ڈیجیٹل لائبریری کی صورت میں پیش کئے گئے ہیں۔ یہاں آپ مختلف موضوعات پر سیر حاصل مواد تلاش کر سکتے ہیں، اور اسلام و بانئ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کیے جانے والے اعتراضات کا مدلل جواب دینے کے لیے بہ آسانی مواد نقل کر سکتے ہیں۔

مقصد قیام

اسلام دین علم ہے۔ سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہونے والی پہلی وحی میں صرف پڑھنے کا ذکر تھا۔ یہی وجہ تھی کہ ظلماتِ جہالت میں ڈوبی ہوئی قومِ عرب اس آفاقی پیغام پر عمل کرتے ہوئے صرف تحصیلِ علم کے ذریعے چند عشروں میں دنیا کی سب سے زیادہ متمدن اور تہذیب یافتہ قوم بن گئی، اور اَغیار پر حکمرانی کرنے لگی۔ جب تک وہ اِس پیغام پر عمل در آمد کرتے رہے وہ دنیا پر حکمران رہے۔ اور جب انہوں نے علم کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا، ذلت و رسوائی ان کا مقدر بن گئی۔ آج ہم ترقی یافتہ دنیا سے صرف اس لیے پیچھے ہیں کہ ہم علم میں کم زور ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ربع صدی قبل اپنے ہمہ جہتی مشن کا آغاز کرتے ہوئے جب تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی تو علم و فکر کے میدان میں بھی خصوصی کاوشیں کیں۔ انہوں نے زوال کی شکار اُمت مسلمہ کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے اور انہیں منازلِ عروج پر پہنچانے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا، اور قرآن و سنت کا اِنقلابی پیغام قلم و قرطاس کے ذریعے عام کرنے کے لیے علمی و فکری اور عصری موضوعات پر وقیع خدمات سرانجام دی ہیں۔ تاحال علوم القرآن، علوم الحدیث، سیرت و فضائل نبوی، عصریات، فقہیات، عقائد اور دیگر قدیم و جدید موضوعات پر آپ کی چار سو کے لگ بھگ تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف کو انٹرنیٹ پر مفت فراہم کرنے کی غرض سے منہاج بکس ڈاٹ کوم [2] کا قیام عمل میں لایا گیا، جن کی بڑی تعداد اس وقت ویب سائٹ پر شائع ہو چکی ہے۔

تاریخی پس منظر

تحریک منہاج القرآن علمی و فکری میدان کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے میں بھی رہنما کی حیثیت رکھتی، اور آج سے برسوں قبل جب پاکستان میں انٹرنیٹ کا آغاز ہوا تو یہی پاکستان کی وہ سب سے پہلی اسلامی تحریک تھی، جس نے اپنی ویب سائٹ قائم کی اور اپنی دینی و فلاحی سرگرمیاں شائع کرنے کے علاوہ اسلام مخالف پراپیگنڈے کا علمی سطح پر جواب دینے کی بنیاد رکھی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کی آن لائن اشاعت کی غرض سے منہاج بکس ڈاٹ کوم کا آغاز 14 اگست 2001ء کو عمل میں لایا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ ویب سائٹ ایچ ٹی ایم ایل میں بنائی گئ اور اس میں مکمل فہرست تصانیف کے علاوہ 4 تصانیف کا مکمل متن بھی تصویری روپ میں شائع کیا گیا۔ بعد ازاں یہ کئی بار ڈویلپمنٹ کے مراحل سے گزر کر موجودہ حالت کو پہنچی اور دریں اثناء اس ڈائنامک ویب سائٹ میں سیکڑوں تصانیف یونیکوڈ، PDF اور تصویری روپ میں شائع کی جا چکی ہیں۔

موجودہ حالت

منہاج بکس ڈاٹ کوم کے موجودہ ڈائنامک ورژن کا افتتاح مؤرخہ 25 مئی 2009ء کو ہوا، تب اس میں کل 128 تصانیف شامل ہو چکی تھیں۔ محض ایک سال کے اندر 25 مئی 2010ء تک اس ویب سائٹ میں اردو، انگریزی، عربی اور جرمن زبانوں میں 76,671 صفحات پر مشتمل کل 384 تصانیف شائع ہو چکی ہیں، جو یونیکوڈ ٹیکسٹ، پی ڈی ایف اور امیجز پر مشتمل ہیں۔

یونیکوڈ ٹیکسٹ فارمیٹ

یہ ویب سائٹ یونیکوڈ ٹیکسٹ میں ہزاروں صفحات پر مشتمل اسلامی ادب کا نایاب ذخیرہ اس لئے فراہم کرتی ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں مطلوبہ مواد کی تلاش صرف ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہی ممکن ہے۔

امیج فارمیٹ

یونیکوڈ ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ یہاں تصویری روپ (یعنی امیج فارمیٹ) میں بھی سیکڑوں تصانیف فراہم کی گئی ہیں تاکہ اردو فونٹ کی سہولت نہ رکھنے والے قارئین کو بھی مطالعہ میں دقت نہ ہو۔

پی ڈی ایف فارمیٹ

اس کے علاوہ یہاں سیکڑوں تصانیف پی ڈی ایف کی شکل میں بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ قارئین حسب ضرورت انہیں پرنٹ کر سکیں۔

صارفین

مؤرخہ 25 مئی 2010ء تک منہاج بکس ڈاٹ کوم سے استفادہ کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد سوا کروڑ سے تجاوز کر چکی تھی، جو دنیا کے تمام آباد براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

قدم بہ قدم

  • 14 اگست 2001ء - شیخ الاسلام کی تصانیف کی آن لائن اشاعت کے لئے فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منہاج بکس ڈاٹ کوم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
  • 24 اکتوبر 2002ء - شیخ الاسلام کی طرف سے عبدالستار منہاجین (ریسرچ اسکالر) کو منہاج بکس ڈاٹ کوم کی معیاری ڈیزائننگ پر شیلڈ دی گئی۔
  • 15 جنوری 2003ء - منہاج بکس ڈاٹ کوم کی منہاج انٹرنیٹ بیورو میں منتقلی عمل میں آئی۔
  • 9 اپریل 2007ء - شیخ الاسلام کی تصانیف کی ویب سائٹ منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب [3]، اس موقع پر اس میں 128 تصانیف مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے شامل کی گئی تھیں۔
  • 25 مئی 2009ء - منہاج بکس ڈاٹ کوم کا نیا ورژن بہت سی نئی تصانیف اور نئی سہولتوں کے ساتھ آن لائن کر دیا گیا، اس موقع پر اس میں 204 تصانیف مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے شامل کی گئی تھیں۔
  • 25 مئی 2010ء - موجودہ ورژن جاری ہونے کے ایک سال بعد تک منہاج بکس ڈاٹ کوم میں اردو، انگریزی، عربی اور جرمن زبانوں میں 76,671 صفحات پر مشتمل کل 384 تصانیف شائع ہو چکی ہیں، جو یونیکوڈ ٹیکسٹ، پی ڈی ایف اور امیجز پر مشتمل ہیں۔