منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

یورپ کے مشرقی ملک یونان (گریس) کی ملکی تنظیم۔ مذاہب عالم میں یونان کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے یہاں عیسائیت کی تاریخ قدیم ہے۔ علمی اعتبار سے یہاں فلسفی، مفکر، افلاطون، سقراط وغیرہ نے جنم لیا۔ یونان میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ یہاں منہاج القرآن کا باقاعدہ آغاز 1997ء میں ایتھنز شہر میں رکھا گیا۔ تاہم یہاں بھی غیر رسمی طور پر کام کا آغاز پہلے سے ہو چکا تھا۔ آج یونان میں منہاج القرآن کی 4 اسلامک سنٹرز اور 6 لائبریریاں قائم ہو چکی ہیں۔ قائد محترم یہاں کی مقامی آبادی مسلمانوں اور پاکستانیوں کی دعوت پر یونان کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ اسلامک سنٹرز میں باقاعدہ طور پر تعلیم و تربیت دروس تدریس کے ساتھ کمیونٹی مسائل کو بھی حل کیا جاتا ہے۔ یہاں پر مذہبی تہوار، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین اور دیگر مذہبی اور قومی تہوار پاکستان ایمبیسی منہاج القرآن کے تعاون سے منعقد کرتی ہے۔

شیخ الاسلام کے دورہ جات

جولائی 2000ء کے سالانہ دورہ یورپ کے دوران تیسرے مرحلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری یونان کے پہلے تنظیمی و دعوتی دورے پرتشریف لائے۔ آپ کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ اس دورہ کے دوران آپ نے تاریخی مقام اکروپی میں ایک سپورٹس گراونڈ میں نماز جمعہ کا خطبہ بھی دیا جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ یونان کی تاریخ کا سب سے بڑا غیر ملکی اجتماع تھا۔ علاوہ ازیں پاکستانی تاجروں سے ملاقات اور منہاج القرآن یونان کے زیراہتمام ”میلاد وسیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس “ میں شرکت بھی اس دورہ کی مصروفیات میں سے اہم ہیں۔

حافظ شفیق اور علامہ انوارالمصطفیٰ ہمدمی کے علاوہ دیگر سکالرز مشن کے فروغ کےلئے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ تنظیم

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز

خصوصیات

اعزازات

اہم شخصیات

رابطہ