منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

(USA) کو دنیا کا تقریبا ہر باشعور شہری جانتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مستقل اراکین میں شامل اس ملک کو ویٹو پاور کا اختیار بھی حاصل ہے۔ مسلمان بھی امریکہ میں ایک بہت بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں منہاج القرآن کا قیام 1998ء میں عمل میں لایا گیا-

شیخ الاسلام کے دورہ جات

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1983ء میں امریکہ کا پہلا دورہ کیا۔ دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے انہوں نے امریکہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی اور مسلمان لوگوں کے علاوہ وہاں مقیم کمیونٹی کیساتھ ڈائیلاگ کیا اور انہیں اسلام کی حقانیت پر لیکچر دئیے۔ ان کے اس پہلے دورہ سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو منہاج القرآن کا تعارف ہوا۔

1986ء اپریل میں قائد محترم نے امریکہ کا دوسرا تنظیمی دور کیا۔ وہاں آپ نے نیو یارک، واشنگٹن، لاس اینجلس اور بالٹی مور اور لالرل میں خطابات کئے اس دورہ میں پر ہجوم اجتماعات دیکھنے کو ملے۔

ستمبر 1987ء کو امریکہ کے تیسرے دورہ پر روانہ ہوئے۔ 2 ہفتوں کے اس دورے کے دوران 10 ستمبر کو”یونیورسٹی آف ہیری لینڈ“ امریکہ میں آپکو لیکچر دینے کی دعوت دی گئی آپ نے یہاں ”Islam and Modern Science“ کے موضوع پر تاریخی خطاب کیا۔

جنوری 1990ء علاج کروانے کی غرض سے امریکہ تشریف لائے اس موقع پر جنرل ویلپمنٹ کارپوریشن کی دعوت پر میامی میں خطاب کیا۔ اس دوران 28 جنوری کو واشنگٹن میں پاکستان ٹی وی چینل نے آپ کا انٹر ویو بھی کیا۔ دعوتی لحاظ سے امریکہ کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ 12 اپریل1995ء کو امریکہ کے دعوتی و تنظیمی دورے پر تشریف لے گئے۔ اس دورہ کے دوران آپ نے کیلی فورنیا میں یونیورسٹی آف ساؤتھرن کے شرکاء کو ”تخلیق کائنات اور مطالعہ قرآن“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ جسمیں امریکہ کے ممتاز دانشور، سائنسدان اور مفکرین بھی موجود تھے۔ اس تاریخی لیکچر کے بعد وہ تمام امریکی ناقدین، دانشور، اور مفکرین خود آ کر شیخ الاسلام کو ملے اور اسلام کی حقانیت اور قرآن کی آفادیت کا اقرار کیا دوسری طرف اسلام کے بارے میں پائے جانیوالے شکوک وشبہات کا ازالہ بھی کیا۔

بعد ازاں آپ نے ہاتھرون (HawThrune) سٹی کیلیفورنیا میں آپ نے ”اسلامی احکام اور انکی سائنسی وجوہات“ جبکہ کیلیفورنیا میں ”غیر مسلم معاشرے میں والدین کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر خطابات کئے جس سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو اسلامی اصولوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔ مسلمان کمیونٹی نے (Family Unit) کے موضوع پر خطابات کو بہت پسند کیا۔ اس دورہ کے دوران آپ نے یونیورسٹی آف ورجینیا میں انگریز ی زبان میں ”ریاست میں اسلام بطور دین“ اور حضرت عیسیٰ اور مریم کا مقام“ کے موضوع پر خطاب کیا جسے امریکی عیسائی کمیونٹی نے بے حد پسند کیا۔

22 فروری1997ء امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ امریکہ میں یہ آپ کی ساتویں آمد تھی یہاں نیو جرسی، لاس اینجلس اور نیو یارک میں ہونے والے اجتماعات اور مختلف تقاریب میں شرکت کی۔

فروری 1999ء کو آپ امریکہ روانہ ہوئے۔ آپ نے نیو یارک میں واقع منہاج اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ 10 فروری کو جامع مسجد میں اسلام اور اخلاقیات کے موضوع پر خطاب کیا۔ 12 فروری کو جامع مسجد مکی نیو یارک میں آپ کے خطاب کا موضوع ”اسلام کی حقانیت اور امت مسلمہ کا کردار“ تھا۔ 13 فروری 1999ء کو آپ نے جرسی کے اسلامک سنٹر اور دارالاصلاح میں ”تصور سیاست“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ 14 فرور ی کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر نیوجرسی کا افتتاح کیا، اس سنٹر کی لاگت ستر لاکھ امریکی ڈالر تھی جو رفقاء منہاج القرآن کے عطیات سے جمع ہوئے۔

جولائی 1999ء کو برطانیہ اور کینیڈا کے کامیاب دورے کے بعد امریکہ میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے کشمیر ریلی کی قیادت کی اور اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یادداشت بھی پیش کی۔ دورہ امریکہ کے دوران آپ نے جنوبی ایشیاء سے متعلق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ، امریکہ سینٹ اور ایوان نمائندگان کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

موجودہ تنظیم

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز

خصوصیات

اعزازات

اہم شخصیات

رابطہ