عبدالستار منہاجین

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Abdul Sattar Minhajian.jpg

ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو، سیشن 1996ء سے تعلق رکھنے والے منہاجین، جن کی وجہ سے لفظ منہاجین کو اس قدر شہرت ملی کہ دنیابھر میں غیرمنہاجین تحریکی احباب بھی خود کو منہاجین کہلوانے میں فخر محسوس کرنے لگے۔

خاندانی پس منظر

آباؤ اجداد 712ء میں اردن میں واقع اریحا کے علاقے سے ہجرت کر کے محمد بن قاسم کے ساتھ برصغیر میں داخل ہوئے۔ جب خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے محمد بن قاسم کو عرب واپسی کا حکم بھیجا تو وہ خلیفہ کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے اپنے آبائی وطن واپس نہ جا سکے اور انہوں نے ملتان ہی میں قیام کا فیصلہ کر لیا۔ کچھ عشروں بعد وہ آہستہ آہستہ وسطی اور مشرقی پنجاب کی طرف چلے گئے۔ بیسویں صدی کے آغاز میں وہ بھارت کے ضلع جالندھر میں مقیم تھے۔ جب 1940ء میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی تو انھوں نے لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کی طرف ہجرت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 1947ء میں جب پاکستان کو آزادی کی نعمت ملی تو انہوں نے بھی لاکھوں دوسرے مسلمانوں کی طرح ضلع جالندھر کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان کی طرف ہجرت کی اور لائل پور چلے آئے۔ یہاں انہوں نے شہر سے 15 کلومیٹر دور جھنگ روڈ پر واقع ایک گاؤں سدھار میں پڑاؤ کیا۔ قیام پاکستان کے تقریباً 25 سال بعد تک خاندان کے اکثر گھرانے شہر میں منتقل ہو چکے تھے۔

آغاز وابستگی

1987ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دعوتی و تنظیمی دورہ فیصل آباد کے موقع پر تحریک سے تعلق کا آغاز ہوا۔ تاہم ایک کلبلاتا ہوا سوال موجود تھا کہ سیاسی تگ و دو کے بغیر اس دھرتی میں مصطفوی انقلاب کا خواب کیونکر شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے؟ جب مؤرخہ 25 جنوری 1989ء کو پاکستان عوامی تحریک کے قیام کا اصولی فیصلہ ہوا تو اس سوال کا جواب مل گیا، تب تہیہ کر لیا کہ اس عظیم انقلاب کے لئے اب کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مصطفوی ویڈیو نیٹ ورک

1993ء سے گھر میں ہر ہفتہ وار ویڈیو پروگرام (جمعہ کی شام) منعقد ہوتا ہے، جس میں اہل محلہ کو شیخ الاسلام کا خطاب دکھایا جاتا ہے۔ اسی پروگرام سے متاثر ہو کر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے مصطفوی ویڈیو نیٹ ورک کا پلان بنایا، جس کے تحت 100 سے زیادہ گھروں میں ہفتہ وار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوا۔

منہاج پبلک لائبریری

1993ء سے گھر میں قائم منہاج پبلک لائبریری میں قائد محترم کی سیکڑوں تصانیف اور خطابات کا ذخیرہ موجود ہے، جہاں سے لوگ مفت استفادہ کرتے ہیں۔

منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم

فیصل آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور تصانیف کو عام کرنے کے لئے دسمبر 2005ء سے منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کے نام سے سیل پوائنٹ قائم کیا، جس میں والد محترم اور بڑے بھائی کل وقتی خدمات دے رہے ہیں۔

تعلیمی پس منظر

صابريہ سراجيہ ہائر سيکنڈري سکول، فيصل آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد 17 اگست 1989ء کو منہاج یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ سات سال تعلیم کے دوران ایف اے، بی اے اور ایم اے کے علاوہ علوم اسلامیہ میں شھادۃ الفراغ اور الشھادۃ العالمیہ بھی حاصل کیں۔

اس اثناء میں خانہ فرہنگ ايران، لاہور سے فارسی زبان و ادب اور اے، آر، اي براڈکاسٹنگ کارپوريشن، مصر سے عربی زبان و ادب کے سرٹيفيکيٹس کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل کالج، لاہور سے ای کامرس کا کورس بھی کیا۔

انقلابی تبدیلی

اوائل دور میں محنتی طالب علم نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کا امتحان تیسری ڈویژن میں پاس کرنے کے باوجود منہاج یونیورسٹی کے ماحول نے وہ انقلاب پیدا کیا کہ ایم اے کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کے تمغہ حاصل کیا۔

اعتراف عظمت

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کرنے کے باوجود ویب ڈویلپمنٹ کی فیلڈ میں تحریک کی اس قدر خدمات ممکن بنانے کا سبب جامعہ کے اساتذہ کا فیضان ہے، جو نہ صرف اپنے طلباء کو دینی تعلیم دیتے ہیں بلکہ "کتاب پڑھنے کا گر" بھی سکھاتے ہیں۔ اساتذہ کے علاوہ اس میں فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سینئر احباب اور دوستوں کی معاونت بھی شامل ہے، جس کی بدولت "اسلوب تحقیق" سے شناسائی ہوئی۔ ویب ڈویلپمنٹ میں کوئی استاد نہ ہوتے ہوئے بھی "کتاب پڑھنے کا گُر" اور "اسلوب تحقیق" ہی کی بدولت ساری آن لائن خدمات ممکن ہو سکیں۔

امتیازات

  • منہاج یونیورسٹی میں ایم اے کے امتحان برائے اسلامک سٹڈیز اور عربی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر کانسی کا تمغہ

ہم نصابی سرگرمیاں

ادبی سرگرمیاں

تصانیف شیخ الاسلام

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل تصانیف میں تحقیق و تدوین کی خدمات سرانجام دیں۔

آرٹیکلز

مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہونے والے مضامین

  • معجزہ معراج اور نظریہ اضافیت
  • دور حاضر کا سب سے بڑا عالمی دہشت گرد
  • انقلابی تحریکوں میں کارکنوں کی تربیت کی ضرورت
  • کالج آف شریعہ : دی منہاج یونیورسٹی - دینی و دنیوی تعلیم کا ایک منفرد انداز
  • قیامت کیسے آئے گی؟
  • پاکستانی قوم کی دو کہانیاں
  • پردیسیوں سے پوچھ پوچھ روئی میں

تحریکی وابستگی

ممبرشپ

موجودہ خدمات

سابقہ خدمات

ایوارڈز

انعامات

کارکنوں کے لئے پیغام

  • کام کرو یا مر جاؤ ۔ ۔ ۔ یہی وقت کا فیصلہ ہے ۔ ۔ ۔ ورنہ وقت کبھی ہمارا انتظار نہیں کرے گا۔
  • کچھ لوگ زندہ رہنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ ۔ ۔ اور کچھ کام کرنے کے لئے زندہ رہتے ہیں۔ ۔ ۔ دوسرے طبقے میں سے ہو جانے کی کوشش کرو۔