شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 15:34، 16 اپريل 2017ء از 2.49.146.250 (تبادلۂ خیال)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

ولادت 1940ء بھارت میں پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے پورہ میں پیدا ہوائے۔ تقسیم ہند کے بعد آپ کا خاندان فیصل آباد میں منتقل ہوگیا۔

  1. وفات 16 اپریل 2017
  2. نامونسب

پیدائشی نام محمد معراج دین تھا، جسے محدث اعظم پاکستان محمد سردار احمد قادری نے محمد معراج الاسلام کر دیا اور بعد ازاں یہی نام مشہور ہوا۔ والد کا نام جان محمد تھا جو ابوالنجم کے قلمی نام سے مشہور تھے۔ آپ کے دادا خیردین صاحبِ نسبت آدمی تھے۔

  1. تعليم

حصول تعلیم کا آغاز حفظ قرآن مجید سے کیا، اور سات سال کی عمر میں حفظ مکمل کر لیا۔ سترہ سال کی عمر میں دارالعلوم جامعہ رضویہ فیصل آباد سے علوم اسلامیہ کی سند فراغت حاصل کی۔ دوران تدریس اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے فاضل عربی کا امتحان پاس کیا۔

  1. اساتذہ

آپ کے اساتذہ میں محدث اعظم پاکستان محمد سردار احمد قادری، مولانا عبدالقادر قادری،مولانا علامہ ولی النبی اور عبدالرشید رضوی جیسی بےمثال اور نادرِ روزگار شخصیات شامل ہیں۔

  1. تدريسى خدمات

تدریسی زندگی کا آغاز کوٹ رادھا کشن سے کیا، بعدازاں دارلعلوم حنفیہ قصور میں تدریس کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ 12 مارچ 1962ء سے 1987ء تک پچیس سال دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔ 1987ء میں تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ہونے کے بعد جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن منتقل ہوئے، جہاں نومبر 2013ء تک تدریس اور مختلف انتظامی مناصب پر فائز رہے۔

  1. تلامذہ

نصف صدی سے زائد عرصہ کی تدريس كے دوران طلبہ كى بڑی تعداد كو آپ كے منہل علم سے مستفيد ہونے كى سعادت حاصل ہوئی۔ ان ميں میاں فضل ربانی، محمد خان نوری، ملک محمد بوستان، محمد نواز ظفر، ڈاکٹر علی اکبر قادری، ڈاکٹر ظہوراللہ الازہری اور ڈاکٹر نعیم انور نعمانی شامل ہیں

  1. تاليفات_وتصنيفات

کل مطبوعہ و غیرمطبوعہ کتب کی تعداد چوبیس ہے، جبکہ 1971ء سے 2013ء تک ماہنامہ ضیائے حرم، ماہنامہ منہاج القرآن اور مختلف اخبارات میں آپ کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ مطبوعہ کتب کا تعارف درج ذیل ہے:

  1. منہاج_البخاری،
حسن صوری و معنوی اور حسن بیان سے آراستہ دو جلدوں پر مشتمل شرح بخاری جس میں حدیث کی تفہیم، ترجمہ اور ترجمانی کا اچھوتا اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔
  1. گنبدِخضراءاوراس_کےمکین
نو ابواب پر مشتمل اس کتاب میں گنبدِ حضراء کی تعمیر اور مدینہ طیبہ میں پیش آنے والے واقعات کی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے۔
  1. مسجدنبوی
اس کتاب میں مسجد نبوی کی تعمیر سے لے کر دورِ حاضر تک کی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے۔
  1. شان_قرآن
دوحصوں پر مشتمل اس کتاب میں قرآن کریم کے فضائل اور آداب بیان کیے گئے ہیں۔
  1. تبرکاتواستغفار_نبیﷺ
اس کتاب میں عقیدہ شفاعت کی وضاحت کی گئی ہے۔
  1. بیاناتِ_شہادت

حضرت امام_حسین کی داستان عزم و ہمت کو دلکش انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

  1. منہاج_البلاغۃ
علم البیان اور علم البدیع کے قواعد کا مجموعہ جس میں ان علوم کی ادبی انداز میں تشریع کی گئی ہے۔
  1. طریق_الصرف
تین حصوں میں منقسم اس کتاب میں علم الصرف کے قواعد کو آسان فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
  1. طریق_النحو
قوانین علم النحو کو منظم اور مفید انداز سے بیان کیا گیا ہے۔
  1. مصدرنامہ

اس کتاب میں فارسی زبان کے مصادر اور لب و لہجہ کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے۔


آپ طویل علالت کے باعث 16 اپریل 2017 بروز اتوار جہانِ فانی سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئے۔

علامہ قیصر منیر نے علامہ معراج الاسلام کی علمی و ادبی خدمات، مقالہ برائے الشہادۃ العالمیہ لکھا ، منہاج یونیورسٹی لاہور