سانچہ:سرورق شیخ الاسلام

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 05:50، 9 مئی 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) (سانچہ:سرورق منتخب مضمون بجانب سانچہ:سرورق شیخ الاسلام منتقل)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search
منتخب مضمون

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ تحریک منہاج القرآن کے بانی رہنما ہیں، جو 1980ء سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کر رہی ہے۔ آپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، عوامی تعلیمی منصوبہ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بانی ہیں اور پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے بھی بانی چیئرمین ہیں۔ آپ شیخ سید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے مرید ہیں، جو سلسلہ نسب میں شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی 17 ویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 28 ویں پشت سے ہیں۔ انہیں 130 سال عمر پانے والے چکوال کے معروف بزرگ سید رسول شاہ خاکی نے 1994ء میں پہلی بار اور بعد ازاں 2004ء میں عرب علماء کی طرف سے شیخ الاسلام کا خطاب دیا گیا۔