تحریک منہاج القرآن

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تحریک منہاج القرآن کا مرکزی سیکرٹریٹ، واقع 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اکتوبر 1980ء میں ادارہ منہاج القرآن کے نام سے تحریک منہاج القرآن کا قیام عمل میں لائے۔ تحریک منہاج القرآن وہ واحد اسلامی تحریک ہے، جس نے امت مسلمہ کے ہر ہر طبقے اور ہر ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کا شعور عطا کیا ہے۔ دور حاضر میں تحریکِ منہاج القرآن نیکی اور خیر کے فروغ کے لیے منظم انداز میں ملک اور بیرون ملک بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے بپا کئے جانے کا مقصدِ اولیں غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کےاحیاء و اتحاد کے لئے قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی جمہوری اور پُرامن مصطفوی انقلاب کی ایک ایسی عالمگیر جدوجہد جو ہر سطح پر باطل، طاغوتی، استحصالی اور منافقانہ قوتوں کےاثر و نفوذ کا خاتمہ کردے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرقیادت 1980ء میں قائم ہونے والی تحریک منہاج القرآن دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں اِحیائے ملّتِ اِسلامیہ اور اِتحادِ اُمت کے عظیم مشن کے فروغ کے لئے مصروفِ عمل ہے۔ 1995ء میں پاکستان میں عوامی تعلیمی منصوبہ کی بنیاد رکھی گئی جو غیرسرکاری سطح پر دنیا بھر کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے۔ اِس میں ملک بھر میں پانچ یونیورسٹیوں، ایک سو کالجز، ایک ہزار ماڈل ہائی اسکول، دس ہزار پرائمری اسکول اور پبلک لائبریریوں کا قیام شامل ہے۔ پچھلے چند برسوں میں صرف اسکولوں کی تعداد ہی پانچ سو سے تجاوُز کرچکی ہے اور اس سمت تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ جب کہ لاہور میں قائم کردہ منہاج یونیورسٹی لاہور بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چارٹر ہو چکی ہے۔