تاثرات : پیر سید غضنفر علی شاہ بخاری

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 10:43، 29 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن حضرت پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت مسلمہ کی زبوں حالی کا تدارک کرنے کے لئے جس عظیم مشن کا آغاز کیا ہے ہم دل و جان سے قبلہ پروفیسر کے قدم بقدم ساتھ ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پروفیسر صاحب کی بے داغ مخلص اور جرات مندانہ قیادت ہی میں ہم موجودہ دینی، اخلاقی، ملی، سماجی، معاشی، سیاسی اور معاشرتی زوال کی اتھاہ گہرائیوں سے نکل سکتے ہیں ۔ آج محترم پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کے فکر و پیغام کو عمل کے سانچے میں ڈھال کر معرکہ انقلاب بپا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس مرد مجاہد کی سرپرستی میں چلنے والی اس تحریک کے ذریعے اللہ کے دین نے اپنے احیاء کے لئے ہمیں پکارا ہے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمیں اس بات کو توفیق دے کہ ہم قبلہ پروفیسر صاحب کی اس مصطفوی تحریک کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ لٹا دیں۔