تاثرات : پیر سید امین الحسنات شاہ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 10:32، 29 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: عالمی روحانی اجتماع 2007ء کے موقع پر حضرت پیر سید امین الحسنات شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار فرمانے ہ...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

عالمی روحانی اجتماع 2007ء کے موقع پر حضرت پیر سید امین الحسنات شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار فرمانے ہوئے قائد تحریک کے حوالہ سے کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر انتظام عالمی روحانی اجتماع اور شہر اعتکاف کی رونقوں کو اللہ تعالیٰ مزید و وبالا فرمائے۔


آج اس عظیم اجتماع کے موقع پر ہزاروں بھائیوں اور بہنوں کے سامنے ہم اس بات کا اقرار اور اظہار کرنے ہیں کہ ہمیں جناب حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی محبت سے پیار ہے یہ بات کسی کی خوشامد کیلئے نہیں بلکہ اس وجہ سے کر رہا ہوں کہ جس عظیم ہستی یعنی حضرت ضیاء الامت نے ہماری تربیت فرمائی ہے عم نے حضور ضیاء الامت کی زبان سے ہمیشہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیلئے محبت عقیدت اور چاہت کے الفاظ سنیں۔

اس دور میں دعوت دین کا کام حکمت سے کیا جائے تو اس کے روشن اور مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ہمارے قبلہ شیخ الاسلام نے آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے پیغام کو انتہائی حکمت اور دلائل کے ساتھ پوری دنیا میں عام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی عزت علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور قبلہ شیخ الاسلام کا ہمارے ساتھ محبت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ منہاج القرآن کے وابستگان ذمہ داران جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ سب کی خدمت کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔