تاثرات : فضیلۃ الشیخ الدکتور محمد بن علوی المالکی المکی (محدث حرم کعبہ)

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

20 نومبر 1995ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن پر منعقدہ عالمی علماء و مشائخ کنونشن سے خطبہ صدارت دیتے ہوئے محدث حرم کعبہ فضیلۃ الشیخ الدکتور السید محمد بن علوی المالکی المکی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : تحریک منہا ج القران کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا لیکن آج یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے تو محسوس ہوا کہ حقیقت کے مقابلے میں کم سنا تھا۔ یہ مبارک اور خوشنما ثمرات یقینا ایک ستھری، زرخیز زمین اور پاکیزہ بیج کا نتیجہ ہیں۔ شیخ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاف نیت اور پاکیزہ حسن کو لے کر نکلے ہیں۔ ان کے ارادے بلند اور جذبے جواں ہیں، اس لئے کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔ یہ اس برکت کا حصہ ہیں جسے اللہ تعالیٰ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہر زمانے میں جاری رکھتا ہے۔ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر برکت کا تسلسل ہے، جس میں کبھی اِنقطاع نہیں آتا۔ جب بھی باطل کی طرف سے فتنہ و فساد آیا، حق کی طرف سے اُسے ختم کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لئے بھی کوئی شخصیت نمودار ہوجاتی رہی۔ شیخ محمد طاہرالقادری پر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا لطف و کرم اور نظر عنایت ہے، جو اللہ تعالیٰ کی جملہ نعمتوں کے قاسم و مختار ہیں۔ یہ تقسیم قیامت تک جاری رہے گی اور حضور سید دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیض جاری و ساری رہے گا۔ اس عالمی اجتماع میں شیخ محمد طاہرالقادری نے آپ کو بہت کار آمد نسخہ بتا دیا ہے، یعنی تہجد، جہاد اور اجتہاد کو یکجا کر لو تو تمہارا مقابلہ کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ کاش یہ تینوں صفات آج پھر ہمارے علماء و مشائخ میں پیدا ہو جائیں۔