تاثرات : فاروق امجد میرایڈووکیٹ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 17:11، 30 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: محترم فاروق امجد میرایڈووکیٹ (MNA) نے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان ...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

محترم فاروق امجد میرایڈووکیٹ (MNA) نے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا شاگرد ہوں اور مجھے ان سے اسلامک لاء پڑھنے کی سعادت حاصل ہے۔ دوران تدریس ان کی شخصیت اور علم کا اس قدر رعب تھا کہ طلبہ خود بخود ہی مسحور ہوتے چلے جاتے۔ یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کے اندر طاہرالقادری صاحب علم پر اتھارٹی سمجھے جاتے تھے۔ اکثر اساتذہ و طلباء نے اسی وقت جان لیا تھا کہ ان کی منزل کالج و یونیورسٹی کی لیکچرر شپ نہیں بلکہ اس سے کہیں بلند کچھ اور ہے اور آج تمام دنیا نے دیکھ لیا کہ ان کی منزل و مقام کیا ہے اور ہم بھی آج ان کے ساتھ ان کے کارکن بن کر اس منزل کے حصول کے لئے شریک کار ہیں۔ ہم میں سے ہر کسی نے ان سے کوئی نہ کوئی فیض لیا ہے اور میں یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ مجھے بھی شیخ الاسلام کی ذات سے بے پناہ فیض ملا۔شیخ الاسلام کی مثال بہتے ہوئے سمندر کی ہے جو جتنا بڑا ظرف / برتن لے کر آئے گا اتنا ہی حصہ سمیٹ لے گا۔ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ زندہ لوگوں کی خدمات کو سراہا نہیں جاتا، شیخ الاسلام کی عظمت کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ ان کی حیات ہی میں ان کا یوم پیدائش پوری دنیا میں بڑے تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔