تاثرات : عمران خان

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عمران خان منہاج یونیورسٹی کے تحت ایک تقریب میں خطاب کر رہے ہیں۔

میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بہت بڑا مداح ہوں۔ 1985ء کے دور میں ایک دن ٹیلی ویژن پر پروفیسر طاہرالقادری صاحب کا ایک پروگرام دیکھا، جس میں انہو ں نے تفسیرِ قرآن بیان کی۔ مجھے پروفیسر صاحب کا لب و لہجہ اور اُسلوب بہت پسند آیا۔ انہوں نے قرآن کے الفاظ کو جس طرح کھول کھول کر بیان کیا اور جس طرح قران کی آیات مبارکہ کو تفصیل اور سیاق و سباق کے ساتھ بیان کیا بالکل ایسے جس طرح بچوں کو کوئی بات سمجھائی جاتی ہے۔ میں ان کی صلاحیتوں اور فنِ خطابت کا معترف ہو گیا۔ بلکہ بعض مواقع پر میں خود دوستوں کو تجویز کرتا ہوں کہ وہ طاہرالقادری صاحب کو سنا کریں اور مذہبی امور میں رہنمائی کیلئے ان سے رجوع کریں۔ ویسے بھی مجھے ایسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں، جو محنتی ہوں اور جن کے جذبوں میں ولولہ اورسچائی ہو۔ طاہرالقادری صاحب بھی ایسے لوگوں میں سے ایک ہیں کہ جن کے جذبوں میں ولولہ بھی ہے، سچائی بھی ہے یا یوں کہہ لیجئے کہ ان کے جذبے جوان ہیں۔ ہمیں آج کے دور میں ایسے لیڈروں کی اشد ضرورت ہے، جو قوم کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں۔