تاثرات : علامہ مقصود احمد قادری

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 11:14، 29 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: منہاج القرآن علماء و مشائخ کانفرنس کے موقع پر محترم علامہ مقصود احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار ک...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

منہاج القرآن علماء و مشائخ کانفرنس کے موقع پر محترم علامہ مقصود احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کو دیگر تحریکوں سے جو چیز منفرد کرتی ہے وہ اس تحریک کی اساس و بنیاد عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جوت جگانا ہے۔ امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے تحریک منہاج القرآن نے پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جو بھرپور اور موثر انقلابی قدم اٹھایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے اور دیگر اعلیٰ و ارفع مقاصد کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مبارک کے طفیل پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقاء کار کو دین و دنیا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔