تاثرات : سمیع اللہ خان

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب سراپا علم و عمل ہیں اور موجودہ دور میں وہ عالم اسلام کے لئے ایک لیڈنگ مین کی حیثیت رکھتے ہیں۔ علم کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں آپ کو دسترس حاصل نہ ہو۔ میں ان کے علمی مقام کی وجہ سے ہی ان کا گرویدہ ہوں۔ ڈاکٹر صاحب کی اسلام کے پرچم کو سربلند کرنے کے حوالے سے کاوشیں گرانقدر، ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے فرقہ پرستی سے بالا تر جو طرزِ تبلیغ اختیار کیا ہے، اس سے عام آدمی کو یہ فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اسے بات کا پتہ چلا ہے کہ موجودہ دور کے مسائل کیا ہیں اور ان کا حل کیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ ڈاکٹر صاحب کی کاوشوں کی بدولت عوام کو شعور کی دولت ملی ہے۔

موجودہ دور میں صرف چند ایک علمائے کرام ایسے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے ادا کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ڈاکٹر صاحب کو نمایاں حیثیت حاصل ہے نیز ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر صاحب ہمارے موجودہ علماء میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے اندر قیادت کے تمام اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں اور انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے نیٹ ورک کو جس طرح پوری دنیا میں پھیلایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ ان کی بھرپور طریقے سے پیروی کریں۔ بالخصوص حال ہی میں ڈاکٹر صاحب نے اسمبلی کی رکنیت سے جو استعفیٰ دیا وہ انتہائی اعلیٰ کریکٹر ہے اور اس طرح کے جراتمندانہ اور باکردار شخصیات ہمارے معاشرے میں بہت کم ہیں۔