تاثرات : خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ قادری جہانگیری

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

3 مارچ 1988ء معروف روحانی شخصیت شیخ طریقت حضرت خواجہ محمد نقیب اللہ شاہ ادارہ منہاج القرآن کے دورہ پر تشریف لائے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے تمام دفاتر کے انتظام و انصرام کے بارے میں معلومات حاصل کریں تحریک، مشن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی شبانہ روز دینی خدمات سے متاثر ہو کر ادارہ منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت حاصل کی۔ اس موقع پر اپنے تاثرات میں فرمایا کہ ادارہ منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہرالقادری دین حق کی سربلندی کے لئے دن رات کوشاں ہیں میری بارگاہ ایزدی میں دعا ہے کہ اس ادارہ کے نظام تعلیم و تربیت کے طفیل ظاہری علوم کے ساتھ ساتھ باطنی علوم کے چشمے بھی پھوٹیں۔ ادارہ کے اشاعت اسلام اور تبلیغ دین کے طریقہ کار کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ اللہ تعالی اس تحریک کو اپنی برکتوں سے مالا مال کرے۔