تاثرات : افتخار ٹھاکر

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 17:27، 30 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: اسلام وہ دین ہے جس نے زندگی میں ثقافتی و سماجی سطح پر ہر طبقہ فکر کی حوصلہ افزائی کی لیکن بد قسمتی سے ...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

اسلام وہ دین ہے جس نے زندگی میں ثقافتی و سماجی سطح پر ہر طبقہ فکر کی حوصلہ افزائی کی لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں عوام نے لاعلمی کی وجہ سے فنکار برادری کی مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی۔ دوسری طرف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر طبقہ فکر کو اپنے قریب کیا۔ ان میں فنکار برادری بھی شامل ہے۔ مجھے پہلی بار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے جب 2007ء کے شہر اعتکاف میں ملاقات کا موقع ملا تو میں حیران رہ گیا کہ آپ انتہائی سادہ دل اور سادہ لوح ہیں۔ آپ کے علمی مقام و مرتبہ سے برعکس آپ ظاہری شخصیت میں انہتائی سادگی پسند ہیں۔ میرے پاس آپ کے ہاتھ کا دیا ہوا قرآن پاک ’’عرفان القرآن‘‘ کا وہ نسخہ ایک نادر تحفہ کی شکل میں ہے جس کا ترجمہ پڑھ کر مجھے آپ کی قدر و منزلت کا اندازا ہوا۔ اگر کسی نے آپ کی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت اور عشق کا اندازا کرنا ہو تو وہ آپ کا ’’عرفان القرآن‘‘ پڑھے۔ عرفان القرآن وہ ترجمہ ہے جس کو پڑھ کو اسلام کا حقیقی عرفان حاصل ہوتا ہے۔