"المنہاج السوی من الحدیث النبوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
 
سطر 7: سطر 7:
 
* پونے تین سو مستند کتب حدیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔
 
* پونے تین سو مستند کتب حدیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔
 
* یہ کتاب عقائد صحیح کی بنیاد فراہم کرتی ہے نیک اعمال پر ابھارتی ہے اور عملی زندگی میں بہترین راہنمائی فراہم کرتی ہے۔
 
* یہ کتاب عقائد صحیح کی بنیاد فراہم کرتی ہے نیک اعمال پر ابھارتی ہے اور عملی زندگی میں بہترین راہنمائی فراہم کرتی ہے۔
 +
 +
==آن لائن مطالعہ==
 +
[http://www.minhajbooks.com/ur.php?bookid=35/ المنھاج السوی (اردو)]
 +
  
 
[[زمرہ:تصانیف]]
 
[[زمرہ:تصانیف]]
 
[[en:Minhaj us Sawi]]
 
[[en:Minhaj us Sawi]]

حالیہ نسخہ بمطابق 10:49، 24 اگست 2012ء

Minhaj-us-savi.jpg

گزشتہ ادوار میں متعدد علماے اسلام اور ائمہ کرام نے مختلف موضوعات پر احادیث مبارکہ کی جمع و ترتیب کا کام سرانجام دیا جو جزواً ایمانیات، عبادات، احکامات الٰہیہ اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناقب و فضائل کے بیان سے متعلق تھا۔ اس ضمن میں خطیب تبریزی کی ”مشکوٰۃ المصابیح“، امام منذری کی ”الترغیب والترہیب من الحدیث الشریف“، امام نووی کی ”ریاض الصالحین“ اور امام دمیاطی کی ”المتجر الرابح فی ثواب العمل الصالح“ کا نام سرفہرست ہے جو صدیوں قبل منظر عام پر آئیں۔ دور حاضر میں یہ منفرد اعزاز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو حاصل ہوا، جنہوں نے عصری تقاضوں کے مطابق عقائد و اعمال، احکام دین، عبادات و مناسک، آداب و مناقب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اخلاص و خشیت سے متعلق اور متفرق موضوعات پر ”المنہاج السوی من الحدیث النبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ کے عنوان سے احادیث کا ایک جامع مجموعہ مرتب کیا، جو FMRi کے زیر اہتمام شائع ہوا۔ اس کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • گیارہ سو احادیث پر مشتمل کم و بیش ایک ہزار صفحات پر محیط کتاب ہے۔
  • اردو جاننے والے خواتین و حضرات کے لیے اس کا سلیس اردو ترجمہ اور احادیث کی تخریج بھی کر دی گئی ہے۔
  • حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے وسیع ذخیرے سے ماخوذ جدید موضوعات پر مشتمل نہایت خوبصورت مجموعہ ہر طبقہ زندگی کے لیے یکساں مفید ہے۔
  • پونے تین سو مستند کتب حدیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔
  • یہ کتاب عقائد صحیح کی بنیاد فراہم کرتی ہے نیک اعمال پر ابھارتی ہے اور عملی زندگی میں بہترین راہنمائی فراہم کرتی ہے۔

آن لائن مطالعہ

المنھاج السوی (اردو)