"آغوش کمپلیکس وکیپیڈیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
 
(کوئی فرق نہیں)

تجدید بمطابق 04:09، 7 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن

مرکزی سیکرٹریٹ، 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور
اہم شخصیات

سید طاہر علاؤالدین قادری  · ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی  ·
خرم نواز گنڈاپور
شیخ زاہد فیاض  ·
ہدایت رسول شاہ
سہیل احمد رضا  ·
ساجدبھٹی
احمد نواز انجم  ·
غلام مصطفی ملک
حسن میر قادری  ·
نذیر احمد خان
خواجہ اشرف  ·
تنویر احمد قریشی
عبدالقیوم خان ہزاروی  ·
محمد نواز ظفر
ڈاکٹر عبدالمجید اعوان  ·
معراج الاسلام
شیخ عبدالعزیز دباغ  ·
نصراللہ معینی
ڈاکٹر علی اکبر الازھری  ·
ڈاکٹر طاہر حمید تنولی
ڈاکٹر نعیم انور نعمانی  ·
محمد فاروق رانا
افضل قادری  ·
محمد علی قادری

تعلیمی خدمات

منہاج یونیورسٹی  · شریعہ کالج
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی  ·
عوامی تعلیمی منصوبہ
منہاج کالج برائے خواتین  ·
آغوش گرامر سکول

فلاحی خدمات

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن  · آغوش

علمی و ادبی خدمات

فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ  · منہاج القرآن پبلیکیشنز
تصانیف ڈاکٹر طاہرالقادری
ماہنامہ منہاج القرآن  ·
ماہنامہ دختران اسلام

سیاسی جدوجہد

پاکستان عوامی تحریک  · پاکستان عوامی اتحاد
انقلاب مارچ  ·
عوامی مارچ

فورمز / شعبہ جات

منہاج القرآن ویمن لیگ  · مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
پاکستان عوامی لائرز موومنٹ  ·
مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم
گوشۂ درود

عمارات

آغوش کمپلیکس  · مینارۃ السلام

متعلقہ موضوعات

عالمی میلاد کانفرنس  · اجتماعی اعتکاف
الہدایہ  ·
بین المذاہب رواداری  · سانحہ ماڈل ٹاؤن


Aagosh.jpg

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ، جس کا آغاز صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلہ سے متاثرہ یتیم بچوں سے کیا گیا تھا۔ [1]

سہولیات

  • خوراک
  • لباس
  • رہائش
  • تعلیم
  • علاج

آغوش کمپلیکس

آغوش کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز 18 دسمبر 2008ء کو ہوا اور وہ اڑھائی سال کی مدت میں 4 جون 2011ء کو مبلغ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی۔ یتیم بچوں کی رہائش و سکول پر مشتمل یہ عمارت جدید طرز تعمیر کا عظیم شاہکار ہے، جسے میسرز خلیل کنسٹریکشن کمپنی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

آغوش گرامر سکول

اصل مضمون کیلئے دیکھئے آغوش گرامر سکول، لاہور

  • ماہر اساتذہ
  • کمپیوٹر ایجوکیشن
  • سائنس لیبارٹریز
  • لائبریری
  • کردار سازی
  • حفظ قرآن مجید

* تفریحی سرگرمیاں

  • ہم نصابی سرگرمیاں

زیرکفالت بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور شادی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ، جس میں زیادہ تر صوبہ سرحد اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلہ سے متاثرہ یتیم بچے مقیم ہیں۔ آغوش میں والدین کے سائے سے محروم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ادارے میں بچوں کی صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ تعلیمی، تربیتی، ذہنی، نفسیاتی اور روحانی ضروریات کا بھی ہر ممکن خیال رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے کا نصب العین ان بچوں کو مفید اور معزز شہری بنانا ہے۔

اغراض و مقاصد

Aagosh-student.jpg

آغوش کے قیام کا مقصد یتیم اور معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے زیادہ سے زیادہ معصوم بچوں کو محفوظ چھت فراہم کرنا، اعلیٰ تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور قابل فخر انسان بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ہماری اولین ترجیح 500 بچوں کی بھر پور کفالت کی صلاحیت کے حامل ادارے کی تشکیل ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ

بفضل تعالیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاادری کی زیر سرپرستی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس عظیم الشان منصوبہ کے پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ فی الوقت آغوش میں زیر کفالت بچوں میں زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے دیگر اضلاع کے یتیم بچے بھی شامل ہیں۔ اس وقت آغوش کے زیر کفالت تمام بچے ایک اعلیٰ مڈل کلاس گھرانے کے بچوں جیسی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں جب کہ ان کی طرز زندگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں۔

مقام

بغداد ٹاؤن میں واقع آغوش کا یہ پائلٹ پراجیکٹ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں قائم ہے جو کہ شاہ جیلانی روڈ پر جامع المنہاج کے قربب میں واقع ہے۔

انتظامی عملہ

بچوں کی کل وقتی تعلیم وتربیت کے لیے اس وقت مندرجہ ذیل سٹاف انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔

ماحول

Aagosh mwf 14-aug-08 03.jpg

آغوش کا اندرونی ماحول روایتی کفالتی اداروں کے برعکس انتہائی خوشگوار، منظم اور گھریلو ہے۔ بچے یہاں پر اپنے مشفق اساتذہ کے زیر سایہ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں جب کہ اساتذہ بھی اپنے حسن اخلاق سے ان بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے تمام تر معاملات بلا جھجھک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث ہی نہیں لاتے بلکہ ان سے مناسب راہنمائی کے خواہاں بھی رہتے ہیں۔ آغوش کے اندرونی ماحول کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ اندازہ لگانا قطعا مشکل نہیں ہے کہ یہ ایک ایسا گھر ہے جس کے رہنے والے کسی الجھاؤ یا کسی پریشانی کے بغیر اپنے روز مرہ کے معاملات احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ آغوش کے ماحول کی یہی انفرادیت اور حسن تعلق اسے ایسے تمام دوسرے اداروں سے منفرد اور ممتاز ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے روشن مستقبل کا عکاس بھی ہے۔

تعلیمی سرگرمیاں

Aagosh-student 03.jpg

ادارے کی تعلیمی سرگرمیاں نمایاں اہمیت کی حامل ہیں تمام بچوں کو ان کی صلاحیتوں ذہانت اور طبعی رحجان کے اعتبار سے سکول اور حفظ قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں کے جائزے سے اس کے اعلیٰ معیار کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

حفظ قرآن

پرائمری تعلیم کی تکمیل کے بعد بچوں کی قابلیت اور طبعی رحجان کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں حفظ قرآن کے لیے تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں داخل کروایا جاتا ہے۔ جہاں وہ دیگر بچوں کے ہمراہ حفظ قرآن کی سعادت سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔

سکولنگ

حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ بچوں کوجدید عصری علوم کے لیے انہیں منہاج ماڈل سکول میں داخل کروایا جاتا ہے جہاں انہیں جدید نصاب کے مطابق انگلش، اردو اور عربی زبان کے علاوہ سائنسی علوم سے بھی روشناس کروایا جاتا ہے۔

ایکسڑا کوچنگ

دنیا بھر کے بچوں کو اپنی شخصیت کے نکھار اور اپنے تعلیمی اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے انفرادی توجہ کی سخت ضرورت ہو تی ہے۔ لہذا بچوں کے اس فطری تقاضے کو پورا کر نے کے لیے قابل ترین ٹیوٹرز کا اہمتام کیا گیا ہے۔ جو مخصوص اوقات میں تمام بچوں کی تعلیمی ونفسیاتی مشکلات کو انفرادی سطح پر حل کرتے ہیں۔

تفریحی سرگرمیاں

تعلیم وتربیت کے ساتھ بچوں کی ذہنی ارتقاء اور روحانی نشوؤنما کے لیے تفریح بھی از حد ضروری ہے۔ بچوں کی تفریح یقینی بنانے کے لیے آ غوش نے سال بھر میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کو اپنے شیڈول کا باقاعدہ حصہ بنا رکھا ہے۔

  • ماہانہ بنیادوں پر بچوں کو سکائی لینڈ، جوائے لینڈ، اور دیگر باغات وتفریحی مقامات پر لے جا یا جاتا ہے۔
  • تعلیمی تفریح کے لیے بچوں کومیوزیم، واہگہ بارڈر اور پلانیٹریم جیسے معلوماتی اورتاریخی مقامات کی سیرکرائی جاتی ہے۔
  • بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ صحت مند رکھنے کے لیے ہر روزعصر اور مغرب کے دوران مختلف کھیلوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے جبکہ کھیلوں کے ہفتہ وار پروگرام بھی اس مقصد کے حصول میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
  • بچوں کی روحانی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیںتحریک منہاج القران کی مختلف دینی وروحانی تقریبات میں بطور خاص شریک کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسلام کی اصل روح سے آشنا ہو کر ایک اچھے مسلمان بن سکیں۔

خوارک ولباس و صحت

  • بچوں کے لیے مناسب ومتوازن خوارک آغوش کی بنیادی ترجیحات میں ہے۔ تین وقت کے کھانے کا مینو اس طرح سے مرتب کیا گیا ہے کہ بچہ دن بھر میں اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق غذائی اجزا حاصل کرسکے۔ کھانے کے علاوہ پھل، دودھ اور دیگر اشیاء مثلاً آئس کریم، بسکٹ اور جوس وغیرہ بھی بچوں کی غذا کا لازمی حصہ ہے۔
  • موسمی ضروریات کے مطابق اورمختلف مذہبی اور قومی تہواروں پر بھی بچوں کے لیے نئے ملبوسات تیار کروائے جاتے ہیں۔
  • بچوں کے لباس وخوراک کلیۃً آغوش کی ذمہ داری ہے۔
  • صحت کی خرابی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کا بندوست آغوش میں ہی ماجود ہے البتہ حسب ضرورت کوالیفائنڈاور مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج کیا جاتا ہے۔ بیماری کی حالت میں بچوں کی نگہداشت خصوصی طور پر کی جاتی ہے۔

دیگر نمایاں خصوصیات

آغوش کی چند نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔

  • بچوں کے لیے اعلیٰ ترین رہائشی سہولیات موجود ہیں۔ ہر بچے کے استعمال میں انفرادی طور پر بیڈ، سٹڈی ٹیبل، سٹڈی چیئر اور الماری موجود ہے۔
  • بچوں کی جدید تعلیم وتفریح کے لیے کمپیوٹرز موجود ہیں۔
  • کھانا کھانے کے لیے اعلیٰ فرنشڈ ڈائیننگ روم ہے جس میں فریزر، ٹیلی ویژن اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔
  • بچوں کے لیے ہمہ پہلو مطالعاتی شوق کی تسکین ونشونما کے لیے آراستہ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
  • بچوں کی انفرادی اور اجتماعی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
  • بچوں میں اعلیٰ کرداری خصوصیات مثلاً راست گوئی، ایثار، اخوت، ہمدردی، ایمانداری اور تقویٰ جیسی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

آغوش کی مستقل عمارت

Aagosh-build-design.jpg

ابتدائی طور پر آغوش ایک پہلے سے تعمیر کردہ عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کی نئی عمارت زیرتعمیر ہے، جس میں 500 بچوں کی رہائش اور تعلیم کا انتظام کیا جا رہا ہے، جس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ اس بلڈنگ کی تعمیر کے لیے لاہور کے مشہور ترین آرکیٹکچرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس بلڈنگ میں آغوش کے طلبہ کے لیے ایک سکول کے علاوہ ان کے فرنشڈ رہائشی کمرے، میس ہال، لائبریری، Activity Halls اور ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس بلڈنگ کا کل رقبہ ایک لاکھ 25 ہزار مربع ہوگا۔ اس کے لیے تعمیراتی اخراجات کا تخمینہ 15 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

آغوش کی تعمیر

آغوش تعمیراتی کام کے لیے صاحب ثروت احباب سے تعاون کی توقع کی جاتی ہے تاکہ یہ پراجیکٹ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ آپ کے لیے یہ ممکن ہے کہ آپ اس پراجیکٹ کے کسی ایک فلور، بلاک یا ایک کمرے کو اپنے والدین، مشائخ اور بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے اور اپنے لیے توشہ آخرت کے طور سے سپانسر کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔

بچوں کی کفالت

بچوں کی کفالت کی Option بھی موجود ہے آپ کسی یتیم اور بے سہارا بچے کو کم از کم ایک سال یا اس کی تعلیم کی تکمیل تک کے لیے سپانسر کر سکتے ہیں اسکی مزید تفصیلات کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آغوش وہ مثالی ادراہ ہے جو یتیم اور معاشرے کے نادار بچوں کو تحفظ و تربیت فراہم کرنے میں لاثانی حیثیت کا حامل ہے۔

Aagosh-students.jpg


حوالہ جات


ویب روابط

{{#invoke:Coordinates|coord}}{{#coordinates:31.4466161|N|74.3107278|E|type:city_region:PK|||| |سانچہ:Talk other |name= }}