نقش اول

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Naqsh-e-awal-03.jpg

نقش اول صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی پہلی تصنیف ہے، جو شاعری پر مشتمل ہے اور جولائی 2007ء میں شائع ہوئی۔ یہ شعری مجموعہ آپ کے 13 سال سے 19 سال تک صرف نو عمری کی سات سالہ قلمی نگار شات کو اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے۔ اس میں آپ نے حمد و نعت، منقبت، تحسین، نظمیں، قطعات، فردیات، غزلیات اور آزاد شاعری سمیت 100 سے زائد کلام جمع کیے ہیں۔

ملک کے نامور شعراء سید الطاف حسین گیلانی اور ریاض حسین چودھری کی تقاریز بھی اس میں شامل ہیں۔ شاعر کا جامع تعارف فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ شعبہ ادب کے ناظم ضیاء نیر نے پیش کیا ہے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اس شعری مجموعہ کا انتساب اپنے والد گرامی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نام کیا ہے۔