محمد اشتیاق
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کےروح رواں،محمداشتیاق کا تعلق مغل آباد (راولپنڈی) سے ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے لئے بےشمار خدمات کی وجہ سے انہیں منہاج القرآن میڈیا کمیٹی راولپنڈی کا اعزازی رکن قرار دیا گیا۔ محمد اشتیاق کو فروی 2009ء میں پہلی بار سیکریٹری میڈیا ایم،ایس،ایم (راولپنڈی) کی ذمہ داری دی گئی اور بعد ازاں بھی مختلف ذمہ داریاں بھی سونپی گئی۔ اس کے علاوہ وہ 2008ء سے2010ء تک منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے ٹینچ بھاٹہ میں منہاج فری ٹیوشن پروگرام کے کوارڈینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔
فہرست
خاندانی پس منظر
پاکستان میں ضلع ظفرووال کی تحصیل شکرگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں، دادا جان اپنے خاندان کے ہمراہ 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سانبہ سے ہجرت کر کےشکرگڑھ کے قریب واقعہ بھٹلی گاؤں میں آکر آباد ہو گئے اور کھیتی باڑی کو اپنا پیشہ بنایا۔ والد صاحب نےایف۔اے کے بعد سرکاری ملازمت راولپنڈی میں اختیار کی اور اسے ذریعہ روزگار بنایا۔
تعلیمی پس منظر
دنیوی تعلیم
- 1990ء میں 2 سے 3 سال کی عمر میں پہلی بار اپنے والدین کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ۔
- 1991ء میں 4 سال کی عمر میں سٹینڈرڈ انگلش سکول میں نرسری کلاس میں داخلہ لیا ۔
- 1996ء میں تیسری کلا س کا امتحان پاس کیا۔
- 1999ء میں حفظ کی تکمیل ۔
- 2000ء میں پرائیویٹ طور پر چٹھی کلاس کی تیاری
- 2001ء فیڈرل گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آباد راولپنڈی میں ساتویں جماعت کا امتحان تیسری پوزیشن کے ساتھ پاس کیا۔
- 2004ء میں سکینڈری تعلیم مکمل کی۔
- 2005ء میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج سے 6 ماہ کا انگلش کورس مکمل کیا۔
- 2007ء میں ہائر سکینڈری تعلیم مکمل کی۔
- 2008 تا 2010ء جاب ٹرینگ ہولی فیملی ہسپتال ، راولپنڈی
- 2011ء میں بی۔اے مکمل کیا۔
- 2011-12ء سیشن میں پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں بی۔ایڈ کے لئے داخلہ
- 2012ء میں پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی سے بی۔ایڈ مکمل کیا۔
- 2013-14ء سیشن میں پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں بی۔ایڈ کے لئے داخلہ
دینی تعلیم
- 5 سال کی عمر میں قرآن کریم کی تعلیم کے حصول کے لیے محلہ آدڑہ کی جامع مسجد مدینہ راولپنڈی میں قاری طاہر صاحب کے پاس نورانی قاعدہ سے آغاز کیا۔
- 1996ء میں 9 سال کی عمر میں دارلعلوم کنزالعرفان میں شعبہ حفظ میں میں داخلہ لیا۔
- 2004-2005 ء میں غوثیہ صدیقیہ اکیڈمی ،نورانی محلہ مغل آباد راولپنڈی سے قرآن کریم کو از سر نو تجوید و قرات کے ضابطوں کے مطابق پڑھا۔
- 17 سال کی عمر میں جامع مسجد اللہ والی فیکٹری کواٹرز،مغل آباد میں بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا۔
- جنوری 2012 سے ای۔قرآن لرننگ سسٹم راولپنڈی سے منسلک ہیں۔
تحریکی وابستگی
- 1994ء - 6 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام عالمی میلاد کانفرنس لیاقت باغ میں شرکت کی۔
- 1999ء -11 سال کی عمر میں گونواز مارچ میں شرکت کی۔
- 2003ء -14 سال کی عمر میں دوسری مرتبہ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام عالمی میلاد کانفرنس لیاقت باغ میں شرکت کی۔
- 2005ء - پہلی بار شہر اعتکاف لاہور شرکت اور سماع حدیث مسلسل بالمصافحہ کا موقع
- 2006ء - منہاج القرآن انٹرنیشنل کی رفاقت لی۔
- 2007ء - میں منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد میں پریس سیکرٹری کی حثیت سے ذمہ داری ۔
- 2008ء - دوسری بار شہر اعتکاف لاہور شرکت اور سماع حدیث مسلسل بالمصافحہ کا موقع
- 2008ء - میں منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد صدر کی حثیت سے ذمہ داری ۔
- 2009ء - میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی میں ناظم نشرواشاعت کی حثیت سے ذمہ داری ۔
- 2013ء - میں تیسری بار شہر اعتکاف لاہور شرکت
ممبرشپ
- تحریک 69842 ( رفاقت)
موجودہ خدمات
- 2013ء تا حال - صدر سوشل میدیا راولپندی
- 2013ء تا حال - صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی
سابقہ خدمات
- 2007ء تا 2008ء - ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد
- 2008ء تا 2009ء - صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد
- 2008ء تا 2010ء- کوآرڈینٹر منہاج فری ٹیوشن مغل آباد
- 2009ء تا 2010ء - کوآرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ برائے راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی
- 2011ء تا 2011ء - اکتوبر تا دسمبر آفس سیکریٹری ۔ بیداری شعور عوامی ریلی راولپنڈی
- 2009ء تا 2012ء - سیکریٹری میڈیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی
- 2012ء تا 2013ء- نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی
اعزازات
- جون 2008ء - راولپنڈی میں ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست میں پرفیسر ارشاد حسین سعیدی سے سند گی وصول کی۔
- جون 2009ء - مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ویب سائٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرنا۔
کارکنوں کے نام پیغام
معلوم نہیں کتنا وقت ہے ہمارے اکھٹے رہنے میں اور کتنے سال ہیں کتنے مہینے ہیں کتنا وقت ہے کتنا زمانہ ہے جتنا فائدہ اٹھا لیں اٹھا سکیں اٹھا لیں۔ جتنی پختگی پیدا کر سکیں اپنے اندر پیدا کرلیں جتنی استقامت پیدا کر سکیں اپنے اندر پیدا کر لیں۔ پھر معلوم نہیں بعد میں وقت ہاتھ نہیں آتے گزرے ہوے وقت ہاتھ نہیں آتے۔وقت جب گزرجاتے ہیں تو ہاتھ نہیں آتے۔اس لیے غفلت چھوڑدیں زندگی سے غفلت چھوڑدیں زندگی سے جہاں جہاں غفلتیں ہیں انہیں ختم کردیں مستعد ہوجائیں۔ایک ایک لمحہ مستعد ہو کر جدوجہد میں محنت میں وفاداری میں استواری میں مشن اور دین کی حضور کی نوکری اور خدمت گزای میں بسر کردیں۔وقت گزرجاتے ہیں پھر واپس نہیں آتے۔