فرمودات قائد
- اسلام محض فکر کا نہیں عزم و ارادے کا نام ہے ۔
- ہر گناہ جرم نہیں، مگر ہر جرم گناہ ہے ۔
- واسطہ رسالت کے بغیر ایمان باللہ مردود ہے ۔
- عمل انفاق نہ صرف تزکیہ مال بلکہ تزکیہ نفس کا بھی باعث ہے ۔
- اسلام محض علم کا نہیں عمل کا نام ہے ۔
- نعت پڑھنا اور سننا حسن ایمان ہے ۔
- وہ تلوار جو حق کے کردار سے عاری ہو ظلم ہے۔
- مخفی عمل سب اعمال سے افضل ہے ۔
- مقصد من میں اتر جائے تو بندہ مقصود خلائق بن جاتا ہے ۔
- جمال خداوندی اور جمال مصطفوی ایک ہی حقیقت کے دو رخ ہیں۔
- اسلام کی روح میں مشاورت اور جمہوریت کار فرما ہے۔
- اجتماعی بود و باش کے تمام مظاہر میں فضول خرچی قومی زوال کا باعث ہے۔
- گناہ سے نفرت کرو گنہگار سے نہیں۔
- امت مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ اور شرک خیال کرنا خود منافقانہ سوچ ہے۔