تاثرات : حاجی محمد حنیف طیب
نظرثانی بتاریخ 20:46، 30 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: حاجی محمد حنیف طیب سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے 25 مارچ 1988ء کو صوبائی منہاج القرآن کانفرنس نشتر پار...)
حاجی محمد حنیف طیب سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے 25 مارچ 1988ء کو صوبائی منہاج القرآن کانفرنس نشتر پارک کراچی میں ادارہ منہاج القرآن کی تحریک پوری دنیا میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو فروزاں کرنے کی تحریک ہے اور قلیل عرصے میں اس کی اس قدر مقبولیت اس بات کی غماز ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ جب چار دانگ عالم میںہر طرف عشق ومحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نغمے عام ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے لئے خالی نعروں اور محض جذبات کے اظہار کا وقت نہیں بلکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ عملی جدوجہد اور کوشش کا وقت ہے۔ اس لئے اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام اور مشن کو ان کی کتب و کیسٹس کی صورت میں قریہ قریہ نگر نگر پہنچانا ہو گا تاکہ پھر سے ہر طرف دین اسلام اور عشق ومحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پھریرے لہرانے لگیں۔