معاشی انقلاب کا پروگرام
چیئر مین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کے غریب عوام کے لئے معاشی مسائل کے حل کے لئے 12 نکات پر مشتمل معاشی انقلاب کے پروگرام کا اعلان 19 اپریل 1999ء کو کیا۔
معاشی انقلاب کے نکات
- ہر بے گھر کو گھر کی فراہمی
- ہر شہری، تعلیم، علاج اور روزگار کی فراہمی
- چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ
- اشیائے ضرورت کی سستے داموں فراہمی
- ایک گھرانہ ایک گھر
- زرعی اراضی فی گھرانہ دو مربعے
- سرکاری جائدادوں کا وقف برائے رفاہ عامہ
- بلاجواز مراعات برائے حکام بالاتر کا خاتمہ
- 3 ماہ کی مدت میں بے رحم احتساب کی تکمیل
- 3 ماہ میں لوٹی گئی قومی دولت کی یقینی واپسی
- قرضوں پر مبنی معیشت کا خاتمہ
- روپے کی قیمت میں کمی اور افراط زر پر پابندی