نوید احمد اندلسی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے روح رواں، منہاج انسائیکلوپیڈیا کے بانی نوید احمد اندلسی کا تعلق بارسلونا (اسپین) سے ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے بےشمار آن لائن خدمات کی وجہ سے انہیں منہاج انٹرنیٹ بیورو کا فاصلاتی رکن قرار دیا گیا۔
فہرست
خاندانی پس منظر
پاکستان میں ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھتے ہیں، (حاجی مہر دین )دادا جان اپنے خاندان کے ہمراہ 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد مشرقی پنجاب کے علاقہ پٹیالہ سے ہجرت کر کے کھاریاں کے قریب واقعہ سنت پورہ (پھرہ)، نامی گاؤں میں آکر آباد ہو گئے اور مزدورہ کو اپنا پیشہ بنایا۔(محمد انور) والد صاحب نے میٹرک کے بعد موٹر مکینک کا کام سیکھ کر کھاریاں میں ورکشاپ کو ذریعہ روزگار بنایا۔
تعلیمی پس منظر
دنیوی تعلیم
- 1991ء میں 4 سال کی عمر میں مسجد مکتب سکول محلہ لطیف شاہ غازی، کھاریاں میں تعلیم کا آغاز کیا، جہاں پہلی، دوسری اور تیسری جماعت اول درجہ کے ساتھ مکمل کی۔
- 1995ء میں 8 سال کی عمر میں گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ کھاریاں میں داخل ہوئے جہاں سے تیسری اور چوتھی کلاس اول پوزیشن کے ساتھ پاس کی۔
- 1997ء میں 10 سال کی عمر میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں سے چھٹی جماعت میں داخلہ لیا۔
- 1999ء میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں ساتویں جماعت کا امتحان تیسری پوزیشن کے ساتھ پاس کیا۔
-اگست 2000ء میں سپین آمد ہوئی-
دینی تعلیم
- 4 سال کی عمر میں قرآن کریم کی تعلیم کے حصول کے لیے محلہ لطیف شاہ غازی کھاریاںمیں قاری عبد الغفور صاحب کے پاس یسر القرآن سے آغاز کیا۔
- 5 سال کی عمر میںپہلے سپارے کی تکمیل کے بعد دربار لطیف شاہ غازی میں واقع درسگاہ میں خادم دربار شریف تجمل حسین قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔
- 7 سال کی عمر میںدربار عالیہ لطیف شاہ غازی پر قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم مکمل کی اور اسی جگہ بچوںکو پڑھانا شروع کر دیا
تحریکی وابستگی
موجودہ خدمات
- 2008ء تا حال - فاصلاتی رکن منہاج انٹرنیٹ بیورو
- 2007ء تا حال - نائب ناظم نشرو ا شاعت منہاج یورپین کونسل
- 2008ء تا حال - سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین
- 2005ء تا حال - کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ سپین
سابقہ خدمات
- 2005ء تا 2006ء - نائب ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا
- 2006ء تا 2008ء - ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا