"منہاج القرآن وکیپیڈیا" کے نسخوں کے درمیان فرق
منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) م (←تنظیمی ڈھانچہ) |
منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) م (←تعلیمی ادارے) |
||
سطر 65: | سطر 65: | ||
اس کالج کی بنیاد [[18 ستمبر]] [[1986ء]] کو لاہور میں رکھی گئی۔ لاہور بورڈ سے الحاق شدہ یہ ادارہ [[منہاج یونیورسٹی لاہور]] (Chartered by Govt of Punjab, Act XII of 2005) کا اولین کالج ہے۔ | اس کالج کی بنیاد [[18 ستمبر]] [[1986ء]] کو لاہور میں رکھی گئی۔ لاہور بورڈ سے الحاق شدہ یہ ادارہ [[منہاج یونیورسٹی لاہور]] (Chartered by Govt of Punjab, Act XII of 2005) کا اولین کالج ہے۔ | ||
+ | |||
+ | === منہاج کالج برائے خواتین === | ||
+ | * اصل مضمون کیلئے دیکھئے: [[منہاج کالج برائے خواتین]] | ||
+ | |||
+ | اس کالج کی بنیاد | ||
+ | |||
+ | === آغوش گرامر سکول === | ||
+ | * اصل مضمون کیلئے دیکھئے: [[آغوش گرامر سکول، لاہور]] | ||
+ | |||
+ | اس سکول کی بنیاد | ||
+ | |||
== اہم شعبہ جات == | == اہم شعبہ جات == | ||
تجدید بمطابق 09:05، 4 مارچ 2015ء
تحریک منہاج القرآن (منہاج القرآن انٹرنیشنل) ایک اسلامی تجدیدی و احیائی تحریک کا نام ہے، جس کا آغاز ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرِ قیادت 17 اکتوبر 1980ء (بمطابق 7 ذوالحجۃ 1400ھ)کو پاکستان کے شہر لاہور میں عمل میں آیا۔
فہرست
تاریخ
ڈاکٹر طاہرالقادری کے والد فریدملت ڈاکٹر فریدالدین قادری سے مروی ہے کہ وہ 1948ء میں سعودی عرب گئے تو بیت اللہ کے پہلو میں آخر شب اللہ تعالی سے دعا کی کہ انہیں ایسا بیٹا عطا فرما جو اسلام کی خدمت کرے، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں خواب میں طاہر کی ولادت کی خوشخبری دی تھی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 12 سال کی عمر میں 1963ء میں اپنے والد ڈاکٹر فریدالدین قادری کے ساتھ حج کیلئے گئے تو اسی ارض مقدس پر بحالت خواب بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دودھ کا پیالہ عطا ہوا اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنے کا حکم ملا۔ تعبیر الرؤیا کے مطابق خواب میں دودھ کے ملنے سے مراد علوم عقلی ونقلی اور علوم ظاہری وباطنی عطا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
قیام
تحریک منہاج القرآن کا قیام 17 اکتوبر 1980ء (بمطابق 7 ذوالحجۃ 1400ھ)کو شادمان لاہور میں عمل میں آیا۔
مقصد قیام
تحریک منہاج القرآن کے بپا کئے جانے کا مقصدِ اولیں غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کےاحیاء و اتحاد کے لئے قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی جمہوری اور پرامن مصطفوی انقلاب کی ایک ایسی عالمگیر جدوجہد جو ہر سطح پر باطل، طاغوتی، استحصالی اور منافقانہ قوتوں کےاثر و نفوذ کا خاتمہ کردے۔
تحریک منہاج القرآن کے لٹریچر میں درج ذیل پانچ مقاصد قیام کا ذکر کیا جاتا ہے:
- تعلق باللہ
- ربط رسالت
- رجوع الی القرآن
- اتحاد امت
- غلبہ دین حق کی بحالی
مراحل خمسہ
تحریک منہاج القرآن کے لٹریچر میں مصطفوی انقلاب بپا کرنے کیلئے ان پانچ مراحل کا ذکر کیا جاتا ہے۔
- دعوت
- تنظیم
- تربیت
- تحریک
- انقلاب
سب سے پہلے لوگوں کو دین کی طرف دعوت دی جاتی ہے، پھر جو لوگ دین کی دعوت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں انہیں ایک تنظیم کی صورت دیتے ہوئے ان کی تربیت کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سالہاسال کی محنت کے بعد جب معاشرے کی ایک معقول تعداد مصطفوی انقلاب کیلئے آمادہ ہو جائے تو مرحلہ تحریک کا آغاز کیا جاتا ہے، جو پیغمبرانہ جدوجہد کی اتباع میں طاغوتی طاقتوں کے مزاحمتی حربوں کی پروا نہ کرتے ہوئے بالآخر انقلاب کی منزل تک جا پہنچتا ہے۔
انتظامی ڈھانچہ
دستورالعمل
سپریم کونسل
ایڈوائزری کونسل
ایگزیکٹو کونسل
ورکنگ کونسل
مرکزی سیکرٹریٹ
تحریک کا مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور (پاکستان) میں واقع ہے۔
خریداری
رقبہ
محل وقوع
سنگ بنیاد
افتتاح
عمارات
بغداد ٹاؤن
تنظیمی ڈھانچہ
نظامتیں
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ کام کو منظم کرنے کیلئے بہت سی نظامتوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں نظامت ابلاغیات، نظامت اجتماعات، نظامت امور خارجہ، نظامت بین المذاہب تعلقات، نظامت پرنٹنگ، نظامت پروڈکشنز، نظامت تحقیقات، نظامت تربیت، نظامت تعلیمات، نظامت تعمیرات، نظامت تمویلات، نظامت تنظیمات، نظامت دعوت، نظامت سیکرٹریٹ، نظامت مالیات، نظامت ممبرشپ، نظامت میڈیا اور نظامت ویلفیئر شامل ہیں۔ ہر نظامت کا سربراہ ناظم (ڈائریکٹر) کہلاتا ہے، جو اپنے ماتحت عملے/ رضاکاران کی مدد سے اپنی نظامت کی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کا پابند ہوتا ہے۔ تحریک کے علمی و فکری، دعوتی و تربیتی اور تعلیمی و تحقیقی منصوبہ جات انہی نظامتوں کے ذریعہ پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں۔
فورمز
تحریک منہاج القرآن کے تحت معاشرے کے ہر طبقے کیلئے الگ الگ فورم موجود ہیں، تاکہ ہر شخص اپنے مزاج اور صلاحیت کے مطابق اپنی کوشش کو اجتماعی عمل کا حصہ بنا سکے۔ ان فورمز کی تنظیمات ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل کی سطح تک قائم کی جاتی ہیں۔ ان فورمز میں منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم، پاکستان عوامی لائرز موومنٹ، کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس اور منہاجینز شامل ہیں۔
تعلیمی ادارے
منہاج یونیورسٹی لاہور
- اصل مضمون کیلئے دیکھئے: منہاج یونیورسٹی لاہور
منہاج یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چارٹر ہو چکی ہے، جسے 2009ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے کیٹگری X سے W میں ترقی دی گئی۔[1]
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز
- اصل مضمون کیلئے دیکھئے: کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز
اس کالج کی بنیاد 18 ستمبر 1986ء کو لاہور میں رکھی گئی۔ لاہور بورڈ سے الحاق شدہ یہ ادارہ منہاج یونیورسٹی لاہور (Chartered by Govt of Punjab, Act XII of 2005) کا اولین کالج ہے۔
منہاج کالج برائے خواتین
- اصل مضمون کیلئے دیکھئے: منہاج کالج برائے خواتین
اس کالج کی بنیاد
آغوش گرامر سکول
- اصل مضمون کیلئے دیکھئے: آغوش گرامر سکول، لاہور
اس سکول کی بنیاد
اہم شعبہ جات
کارہائے نمایاں
مذہبی خدمات
- تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں ہر سال رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف ہوتا ہے، جسے حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف کہا جاتا ہے۔[2]
- تحریک کے زیراہتمام لاہور میں مینار پاکستان کے تاریخی مقام پر ہر سال عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہوتی ہے، کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس ہے۔[3]
- تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ قائم کردہ گوشہ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ روئے زمین پر یہ ایسی واحد جگہ ہے جسے تاریخ میں پہلی بار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قائم کیا۔[4]
علمی و فکری خدمات
تعلیمی خدمات
تحریک منہاج القرآن کے تحت 1995ء میں پاکستان میں عوامی تعلیمی منصوبہ کی بنیاد رکھی گئی، جسے غیرسرکاری سطح پر دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ کہا جاتا ہے۔[5] اس منصوبہ میں ملک بھر میں پانچ یونیورسٹیوں، ایک سو کالجز، ایک ہزار ماڈل ہائی اسکول، دس ہزار پرائمری اسکول اور پبلک لائبریریوں کا قیام شامل ہے۔ 2015ء تک اسکولوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔
فلاحی خدمات
سیاسی خدمات
بیرون ملک خدمات
تحریک منہاج القرآن کی دنیابھر میں شاخیں ہیں، جو تارکین وطن کی نئی نسل کو اسلام پر کاربند رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔[6]
برطانیہ
برطانیہ میں تحریک منہاج القرآن کا قیام 1984ء میں عمل میں آیا، تاہم مشرقی لندن میں اس کا پہلا دفتر 1994ء میں قائم ہوا۔ اس وقت تک منہاج القرآن برطانیہ کے تحت گلاسکو سے لندن تک 10 اسلامک کمیونٹی سنٹرز کا آغاز ہو چکا ہے۔ برطانیہ میں منہاج القرآن کے باقاعدہ ممبران کی تعداد پانچ ہزار سے متجاوز ہے۔[7]
سپین
سپین میں تحریک منہاج القرآن کا قیام 1996ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت سپین میں منہاج القرآن کے پانچ مراکز ہیں، جن میں سے دو تاریخی شہر بارسلونا میں، ایک بادلونا میں، ایک اوسپتالیت میں جبکہ ایک سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرونیو میں واقع ہے۔[8] ماتحت تنظیمات مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں، جن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین، منہاج ویمن لیگ سپین، منہاج یوتھ لیگ سپین، منہاج کرکٹ کلب سپین اور منہاج چلڈرن لیگ سپین شامل ہیں۔
اجتماعات
میلاد کانفرنس
اجتماعی اعتکاف
الہدایہ
مرکزی سیمینارز
اوورسیز سیمینارز
وسائل
چاروں ذرائع
مالیاتی اختیارات
تنقید
بریلوی نہ کہلانا
سیاست کرنا
حوالہ جات
- ↑ Upgradation of the Minhaj University, Lahore from X to W category
- ↑ تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف
- ↑ تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس
- ↑ تحریک منہاج القرآن کا گوشہ درود
- ↑ تحریک منہاج القرآن کا ایجوکیشن پراجیکٹ
- ↑ بیرون ملک منہاج القرآن اسلامک سنٹرز کا مختصر تعارف
- ↑ تحریک منہاج القرآن، برطانیہ
- ↑ تحریک منہاج القرآن، سپین