"منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سطر 7: سطر 7:
  
جولائی 1996ء یورپ کے دورہ کے دوران آپ نے ہالینڈ کا دوسرا دورہ کیا اور ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ میں خصوصی خطابات کئے۔
 
جولائی 1996ء یورپ کے دورہ کے دوران آپ نے ہالینڈ کا دوسرا دورہ کیا اور ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ میں خصوصی خطابات کئے۔
 +
 +
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ یورپ میں ایک مرتبہ پھر 12 اگست 2009ءکو ہالینڈ تشریف لائے جہاں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہالینڈ کی تمام تنظیمات نے صدر ڈاکٹر عابد عزیز خان کی سرپرستی میں آپ کا شاندار استقبال کیا۔ اپنے اس دورے میں شیخ الاسلام نے ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور ڈین ہیگ کی تنظیمات سے ملاقات کیں- ڈین ہیگ آمد پر صاحبزادہ حسن محی الدین اور دیگرمہمانوں کا منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈین ہیگ کے صدر اور دیگر منتظمین نے گرم جوشی سے استقبال کیا اس موقع پر ہالینڈ کی جملہ تنظیمات کا صاحبزادہ حسن محی الدین سے تعارف کروایا گیا-اس دورے میں آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم کے مرکز کو بطور ویلفیئر کے مرکز کا اعلان کیا اور یہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہونے والے کام کو بے حد سراہا۔
 +
 
== ذیلی تنظیمات ==
 
== ذیلی تنظیمات ==
  
تجدید بمطابق 20:30، 26 جون 2010ء

بر اعظم یورپ کے ملک ہالینڈ (نیدر لینڈ) کی ملکی تنظیم کا نام ہے- یہاں غیرملکی تارکین وطن کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ ہالینڈ یورپ کا اہم تجارتی مرکز ہے۔ یہاں منہاج القرآن کا باقاعدہ آغاز 1992ء میں عمل میں آیا، جب روٹرڈیم میں ”سفیر عالم“ (سفیر یورپ) جناب حافظ نذیر احمد خاں صاحب کی سرپرستی میں کام شروع ہوا۔

ہالینڈ کے ذکر کے ساتھ سفیر عالم حافظ نذیر احمد صاحب کا تذکرہ ضرور ی ہوتا ہے جو متعدد بار جاپان، جنوبی کوریا اور ھانگ کانگ کے علاوہ قائد محترم کی سنگت میں ترکی اور شام کے روحانی سفر میں بھی شرکت کا اعزاز حاصل حاصل کر چکے ہیں۔ اس دورہ کے دوران انہیں سفیرعالم کا خطا ب دیا گیا۔ ہالینڈ روٹرڈیم میں منہاج القرآن کے کام کا آغاز ان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کا مرہون منت ہے۔ ان کے علاوہ حبیب الرحمان، حافظ ناصر قیوم بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علامہ احمد رضا اور قاری زبیر بھی وہاں خدمات دے رہے ہیں۔

شیخ‌الاسلام کے دورہ جات

جولائی 1991ء میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہالینڈ کا پہلا دورہ کیا۔ آپ کے اس دورہ سے ہالینڈ میں مشن مصطفوی کو وسیع پیمانے پر ترقی ملی۔

جولائی 1996ء یورپ کے دورہ کے دوران آپ نے ہالینڈ کا دوسرا دورہ کیا اور ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ میں خصوصی خطابات کئے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ یورپ میں ایک مرتبہ پھر 12 اگست 2009ءکو ہالینڈ تشریف لائے جہاں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہالینڈ کی تمام تنظیمات نے صدر ڈاکٹر عابد عزیز خان کی سرپرستی میں آپ کا شاندار استقبال کیا۔ اپنے اس دورے میں شیخ الاسلام نے ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور ڈین ہیگ کی تنظیمات سے ملاقات کیں- ڈین ہیگ آمد پر صاحبزادہ حسن محی الدین اور دیگرمہمانوں کا منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈین ہیگ کے صدر اور دیگر منتظمین نے گرم جوشی سے استقبال کیا اس موقع پر ہالینڈ کی جملہ تنظیمات کا صاحبزادہ حسن محی الدین سے تعارف کروایا گیا-اس دورے میں آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم کے مرکز کو بطور ویلفیئر کے مرکز کا اعلان کیا اور یہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہونے والے کام کو بے حد سراہا۔

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز

ہالینڈ میں قائم ان تینوں سنٹرز میں موبائل لائبریریز، یوتھ لیگ کے دفاتر اور مساجد قائم ہیں۔ یہاں ہفتہ وار تربیتی نشستوں کے علاوہ قائد تحریک کے ویڈیو لیکچرز دکھانے کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن(MWF) کا کام بھی بڑا فعال اور قوی ہے۔

خصوصیات

اعزازات

اہم شخصیات

رابطہ

یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔