"رحمانیہ مسجد کراچی" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
 
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 11:13، 23 مئی 2010ء

کراچی کی رحمانیہ مسجد پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر واقع قبرستان سے متصل ہے۔ جہاں 1987ء کے دور میں شیخ الاسلام نے دروس قرآن دیئے۔

رحمانیہ مسجد میں 10 ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔ مسجد کے مرکزی حصے میں شیشے کا کام قابل دید ہے، جہاں شیشہ کاری کی مدد سے اللہ تعالی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسمائے گرامی کندہ ہیں۔ مسجد میں خواتین کے لیے الگ ہال موجود ہے۔ یہاں پر بین الاقوامی معیار کی لائبریری بھی بنائی گئی ہے۔

یکم نومبر 2001ء کو رحمانیہ مسجد کے مینار کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جو اس وقت کراچی کا بلند ترین مینار ہے۔ رحمانیہ مسجد کے اس مینار کی بلندی 213 فٹ اور زیادہ سے زیادہ گولائی 12x12 فٹ ہے۔ گویا رحمانیہ مسجد کا مینار 60 میٹر بلند مینار پاکستان سے تقریباً 18 فٹ زیادہ بلند ہے۔ رحمانیہ مسجد کے مینار پر چڑھنے کے لیے 365 سیڑھیاں بنائی گئی ہیں۔ سیڑھیوں کی چوڑائی چار فٹ رکھی گئی ہے۔ رحمانیہ مسجد کا مینار اس وقت کراچی کی کسی عمارت سے زیادہ بلند ہے اور یہ کم و بیش 55 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔